ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ: منوہر لال کھٹر نے گورنر سے مل کر پیش کیا حکومت بنانے کا دعویٰ، اتوار کو حلف برداری تقریب ہوگی

ہریانہ: منوہر لال کھٹر نے گورنر سے مل کر پیش کیا حکومت بنانے کا دعویٰ، اتوار کو حلف برداری تقریب ہوگی

Sat, 26 Oct 2019 19:56:48    S.O. News Service

نئی دہلی،26اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرنے گورنر سے مل کر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ان کی حلف برداری تقریب اتوار کو ہوگی۔اس سے پہلے کھٹر کو بی جے پی پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔انل جین نے کھٹر کے نام کی تجویز پیش کی جس میں انہیں باضابطہ طور پر لیڈر منتخب کیا گیا۔وہیں سی ایم منوہر لال کھٹر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے صاف کہا کہ متنازعہ ممبر اسمبلی اور گیتکا شرما خودکشی اسکینڈل میں ملزم گوپال کانڈا سے حمایت نہیں لی جا رہی ہے۔بتا دیں کہ ہریانہ میں بی جے پی اور جے جے پی کے درمیان اتحاد ہوا ہے۔ جے جے پی نے 90 رکنی اسمبلی میں 10 سیٹیں حاصل کی ہیں۔حکمران بی جے پی نے نائب وزیر اعلی کا عہدہ جے جے پی کو دینے کی پیشکش کی ہے۔بی جے پی صدر امت شاہ نے جمعہ کو نئی دہلی میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزیر اعلی ان کی پارٹی کا ہوگا اور نائب وزیر اعلی کا عہدہ علاقائی پارٹی کو دیا جائے گا۔


Share: